نئی دہلی:10 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) یوی ایشن کمپنی ایئر انڈیا کے ایک پائلٹ کو بچوں سے منسلک فحش مواد کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور دیکھنے کے متعلق الزامات پر امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے حکام نے گرفتار کیا ہے۔ پائلٹ کے امریکہ پہنچتے ہی اسے مسافروں کے سامنے ہی ہتھکڑی پہنا کر طیارے سے اتار دیا گیا۔ کمپنی کے حکام نے اتوار کو اس کی اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ سان فرانسسکو میں پیر کو ہوئی اور وہاں کے انتظامیہ نے نئی دہلی سے ہوائی جہاز کے پہنچتے ہی پائلٹ طیارے سے اتارلیا ۔ امریکی انتظامیہ نے اس کا پاسپورٹ ضبط کر لیا اور اس کا ویزا منسوخ کر کے اسے بھارت واپس بھیج دیا۔ ایئر انڈیا کے حکام نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر ا س اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو جب دہلی۔سان فرانسسکو کی پرواز امریکہ پہنچی تو اس کے پائلٹ کو مسافروں کو سامنے ہی ہتھکڑی پہنا دی گئیں اور ہوائی جہاز سے اتار دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ اس پائلٹ پر مبینہ طور پر چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق فحش مواد ڈاؤن لوڈ کرنے کی وجہ سے ایف بی آئی جیسی قانون نافذ کرنے والے ایجنسیاں پہلے ہی نظر بنائے ہوئے تھیں۔